ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے موقع پر ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مریم نواز نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین کے پانچویں روز شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، وزیراعلیٰ نے چینی کمپنی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش بھی کی۔
مریم نواز نے ہواوے کو پنجاب میں اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ صوبے بھر میں ہواوے کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سینٹر قائم کرنے کی بھی پیشکش کی۔
شنگھائی کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صد وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو ہوئی جبکہ انہیں لاہور آنے کی دعوت بھی دی گئی۔
ملاقات میں ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق پر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہواوے کے صدر مسٹر وانگ چینگ ڈونگ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وفد کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ہواوے کے پاکستان میں بالخصوص پنجاب میں جاری پراجیکٹس سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن پراجیکٹس میں اظہار دلچسپی دکھائی۔ انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے میں بتایا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو ہواوے کے اشتراک کار سے عملی شکل دیں گے، ٹیلی کمیونیکیشن اور الیکٹرانک اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور میں ہواوے کی مہارتوں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ پنجاب کی پہلی مکمل اے آئی یونیورسٹی میں ہواوے کے پروفیشنل اسکل سے مستفید ہونا چاہیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہواوے نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیپسٹی بلڈنگ اور آئی ٹی ریسرچ میں معاونت کریں، ہواوے کے تعاون سے پنجاب کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی جدت سے متعارف کروانے چاہتے ہیں۔ ہواوے ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ میں پنجاب کی معاونت کرے، لاہور میں پہلا سیف سٹی پراجیکٹ ہواوے کے اشتراک سے قائم ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہواوے ٹیکنالوجیز کا دورہ کیا اور مختلف شعبے دیکھے جبکہ ہواوے حکام کے ساتھ فیکٹری کا بھی دورہ کیا۔
Comments are closed on this story.