Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: ٹیچنگ اداروں کے ممبران کی اگلے 4 سال کیلئے تعیناتی، نوٹیفیکیشن جاری

ممبران کی تعیناتی پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2003 کے سیکشن 6 کے تحت کی گئی، ذرائع
شائع 13 دسمبر 2024 11:32am

پنجاب حکومت نے 8 مختلف ٹیچنگ اداروں کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران کی اگلے چار سال کیلئے تعیناتی کر دی جس کا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ممبران کی تعیناتی پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2003 کے سیکشن 6 کے تحت کی گئی۔ ممبران کی تعیناتی کی باقاعدہ منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، میئو ہسپتال، ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری پی آئی سی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز اور شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران کی اگلے چار سال کیلئے تعیناتی کی گئی ہے۔

Medical Education

NOTIFICATION ISSUED

teaching staff