تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سے متعلق اہم سہولت متعارف کرادی
تھائی لینڈ کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کے لیے اہم سروس متعارف کرادی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ نے ای ویزا سروس متعارف کرائی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 کو صبح 10 بجے سے ہوگا۔
پاکستان اور افغان میں تھائی ویزا کے خواہشمند غیرملکی شہریوں کو نئے آن لائن ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست جمع کرانی ہوگی جس کے لیے اس ویب سائٹ کا وزٹ کرنا ہوگا۔
دبئی کے ویزے دھڑا دھڑ مسترد ہونے لگے، وجہ کیا ہے؟
ای ویزا کی درخواست منظور ہونے کے بعد، درخواست دہندگان کو ایک تصدیقی ای میل موصول ہوگی۔ اس ای میل کی ایک پرنٹ شدہ کاپی روانگی کے وقت ایئر لائن کو اور آمد پر تھائی امیگریشن حکام کو ظاہر کرنی ہوگی۔
پاکستانی شہریوں کیلئے سوئیڈن کا شینگن ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ
سفارت خانہ 24 دسمبر 2024 تک ذاتی طور پر ویزا کی درخواستیں قبول کرتا رہے گا۔ اضافی پوچھ گچھ کے لیے، درخواست دہندگان قونصلر[email protected] پر ای میل کے ذریعے سفارت خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ڈیجیٹل درخواست کے عمل کی طرف یہ اقدام پاکستان اور افغانستان میں مسافروں کے موثر قونصلر خدمات کو برقرار رکھتے ہوئے ویزا کے طریقہ کار کو جدید بنانے کے لیے تھائی لینڈ کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.