Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

امریکی جریدے نے ٹرمپ کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دے دیا

ٹرمپ نے لبرل اقتدار پر یقین کمزور بنادیا اور امریکا کا عالمی کردار بدل ڈالا، ہفت روزہ ٹائم
شائع 12 دسمبر 2024 10:44pm

عالمی شہرت یافتہ امریکی جریدے ٹائم نے دوسری بار امریکا کا صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو پرسن آف دی ایئر (سال کی شخصیت) قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفت روزہ ٹائم نے دوسری بار سال کی شخصیت قرار دیا ہے۔ پہلی بار 2016 میں سال کی شخصیت قرار دیا تھا۔ کاروباری دنیا سے سیاست کی طرف آنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو سال کی شخصیت قرار دینا اُن کی بے مثالی سیاسی کارکردگی کو بھرپور خراجِ تحسین ہے۔

ٹائم کے ایڈیٹر انچیف سیم جیکبز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ اعزاز تاریخی واپسی، غیر معمولی سیاسی تحرک، امریکی صدارت کی تشکیلِ نو اور عالمی سطح پر امریکا کا کردار تبدیل کرنے کے حوالے سے غیر معمولی کارکردگی کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ کو رواں سال مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اُن پر دو بار قاتلانہ حملہ بھی ہوا اور اس وقت کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ری پبلکنز کی اکثریت ہے۔

جریدہ لکھتا ہے کہ باقی دنیا کی طرح امریکا کی سیاست میں بھی عوامی جذباتیت بڑھ رہی ہے۔ لبرل اقدار پر یقین کمزور پڑ رہا ہے۔ ٹرمپ اِس تبدیلی کا سبب بھی ہیں اور فائدہ بٹورنے والے بھی۔

واضح رہے کہ ٹائم نے جن لوگوں کو سال کی شخصیت کے لیے اپنی فہرست میں شامل کیا تھا ان میں اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بھی تھے۔ اس پر جریدے کو دنیا بھر سے شدید نکتی چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

trump

TIME MAGAZINE

PERSON OF THE YEAR

SAM JACOBS