Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

1823 میں نیپال سے آنے والے بابا بنکھنڈی مہاراج نے مندر آباد کیا

آج بھی یاتریوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے
شائع 12 دسمبر 2024 10:22pm
200-year-old temple of Sadhu Bela still a center of attraction for pilgrims and tourists - Aaj News

دریائے سندھ کے جزیرے پر قائم دو سو سال قدیم مندر سادھو بیلا آج بھی یاتریوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

سکھر اور روہڑی کے عین درمیان نو ایکڑ پر مشتمل دریائے سندھ کے جزیرے پر سیکڑوں گھنے درختوں کے جھنڈ میں واقع ہندوؤں کے پوجا پاٹ کا انتہائی خوبصورت مندر سادھو بیلا دو صدیاں گذرنے کے باوجود آج بھی دنیا بھر کے یاتریوں کے لئے ایک مقدس مقام مانا جاتا ہے۔

1823 میں اس ویرانے کو نیپال سے آنے والے بابا بنکھنڈی مہاراج نے ایسا آباد کیا کہ آج بھی ہندو برادری کے علاوہ دنیا بھر سے تمام مذاہب کے لوگ اس کی ایک جھلک دیکھنے کو یہاں کھنچے چلے آتے ہیں۔

سادھو بیلا کی عمارت نہ صرف فن تعمیر کا خوبصورت شاہکار ہے بلکہ دو سو سال قدیم تاریخ کا روشن باب بھی ہے۔

پاکستان

sindh