Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخورہ پورہ میں سفاکی کی انتہا، ملزمان دھڑ پھینک کر مقتول کا سر ساتھ لے گئے

مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے، مقدمہ درج کر لیا، پولیس
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2024 11:00pm

شیخوپورہ میں ہولناک واردات ہوئی ہے، ملزمان ایک شخص کو قتل کرکے دھڑ پھینک کر مقتول کا سرساتھ لے گئے۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پرپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی، لاش کے سیمپل ڈی اے این ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پولیس نے مقامی امام مسجد مولوی رحمت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

punjab

BRUTAL KILLING