Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

صدر بائیڈن نے ایک دن میں 1500 قیدیوں کی سزائیں ختم کردیں

براک اوباما نے 1927 قیدیوں کو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے 238 کی سزائیں معاف کی تھیں۔
شائع 12 دسمبر 2024 09:23pm

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک دن میں 1500 افراد کی سزا میں نمایاں کمی کرکے جدید امریکی تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

صدر بائیڈن نے 39 ایسے افراد کو بھی معافی دی ہے جو سنگین جرائم کے مرتکب نہیں تھے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مزید مجرموں کو بھی معاف کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

بائیڈن نے جاتے جاتے غیر قانونی اسلحہ کیس میں بیٹے کو معافی دلوا دی

امریکی ایوانِ صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر کی طرف سے عام معافی کے اعلان کا بنیادی مقصد لوگوں کو اُن کے اہلِ خانہ کے ساتھ دوبارہ زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرنا اور انہیں معاشرے سے دوبارہ ہم آہنگ ہونے میں مدد دینا ہے۔

جن 1500 افراد کو رہائی دی گئی ہے اُن میں بڑی تعداد اُن کی ہے جنہیں کووِڈ کی وبا کے دوران جیلوں سے نکال کر گھروں میں نظر بند کیا گیا تھا۔ کووِڈ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہزاروں قیدیوں کو رہائی دی گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے انتقامی کارروائیوں کا خدشہ بڑھ گیا

جو بائیڈن کی طرف سے معافی پانے والوں کی تعداد 1700 تک ہے۔ سابق صدر براک اوباما نے اپنے ادوارِ صدارت میں 1927 قیدیوں کی سزا معاف کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدِ صدارت میں 144 افراد کی سزا معاف کی تھی اور 94 افراد کی سزا میں تخفیف کی تھی۔

Joe Biden

CLEMENCY FOR 1500 PERSONS

COMMUTATION

TOTAL PARDON