Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرآباد مقابلے کا ڈراپ سین ، محبت نے نوجوانوں کو ڈاکو بنا دیا

کراچی پولیس چیف کی کمیٹی نے پیر آباد مقابلے کی انکوائری رپورٹ تیار کرلی
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2024 08:44pm

کراچی کے علاقے پیرآباد مقابلے کا ڈراپ سین ہوگیا، محبت نے نوجوانوں کو ڈاکو بنا دیا، کراچی پولیس چیف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کرلی، ہلاک ڈاکوؤں کو مالک مکان کی بھتیجی نے پیسوں کا بتایا اور پورا منصوبہ بنایا ۔

عشق نے ڈاکو بناکر جی تے جی مروا ڈالا، محبوبہ کی باتوں میں آکر ڈکیتی کرنے والا نوجوان مقابلے میں مارے گئے، آئی جی کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ مکمل کرلی ہے ، دونوں نوجوانوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ۔

کراچی میں 3 دسمبر کو پیرآباد کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بلاول اور نقاش کی ہلاکت کے واقعہ پر ایڈیشنل آئی جی کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق مدعی مبارک شاہ کے گھر واردات ہوئی تھی۔

پوری واردات کی منصوبہ بندی لڑکیوں نے کی ، مدعی کی بھتیجی صابرہ نے گھر میں ٹیوشن پڑھانے آئی بہنوں سے مل کر منصوبہ بنایا ، لائبہ کے کہنے پر اس کا دوست بلاول ساتھی نقاش کو لے کر واردات کیلئے پہنچا تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھتیجی نے مالی طور پر اچھا سلوک نہ ہونے پر واردات کا منصوبہ بنایا، مدعی مبارک شاہ اور اہل خانہ گھر سے گئے تو بھتیجی نے لڑکیوں کو بتایا کہ آجاؤ ۔

رپورٹ کے مطابق لائبہ نے اپنے دوست بلاول اور اس کے ساتھی نقاش کو اپنا برقعہ پہنا کر گھر بھیجا، لائبہ نے کہا ہم یہ برقعہ پہن کر روز جاتے ہیں، تمہیں کوئی بھی نہیں پہچانےگا۔

دونوں لڑکے برقعہ پہن کر مبارک شاہ کے گھر پہنچے تو قریبی دکاندار نے ان کے جوتے دیکھ کر فوری طور پرمدعی مبارک شاہ کو بتایا،اس دوران مدعی بھی پولیس کو اطلاع کرکے گھر پہنچ گیا۔

پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دونوں نوجوان مارے گئے۔ پولیس نے مقابلے میں 19 گولیاں چلنےکا دعویٰ کیا مگر گھر سے اتنی گولیوں کے شواہد نہیں ملے، جائے وقوعہ سے ملنے والے خولز کو فارنزک کے لئے بھیجوا دیا گیا۔

IG Sindh

Sindh Police

Orangi Town