سائبر کرائم کی شکایات کئی لاکھ تک پہنچ گئی، پانچ برس کے اعداد و شمار جاری
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائبر کرائم کے واقعات کے تفصیلی اعداد و شمار ظاہر کردیئے ہیں۔
رپورٹ میں گزشتہ پانچ برس میں ہونے والی شکایات، تحقیقات اور کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسے سائبر کرائم سے متعلق تقریباً 663,000 شکایات موصول ہوئیں، واقعات کی مزید جانچ کے لیے 73,825 انکوائریاں شروع کیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ان مقدمات کی تفصیلی تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے مبینہ مجرموں کے خلاف 5,713 باضابطہ مقدمات درج کیے ہیں۔ تحقیقات کے نتیجے میں سائبر جرائم کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث 7000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں قانونی کارروائیوں کے نتائج پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران 222 افراد کو سائبر کرائم میں ملوث ہونے پر سزا سنائی گئی۔