Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

ایاز صادق اور اسدقیصر ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

دونوں رہنماؤں کا مذاکراتی عمل کو شفاف انداز سے آگے بڑھانے پر اتفاق
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2024 08:33pm

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے درمیان گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے درمیان ملاقات میں ملکی مفاد میں بات چیت پر زور دیا گیا۔

اسپیکر نے پی ٹی آئی رہنما کو کہا کہ آپ اپنی جماعت میں سخت گیر مؤقف رکھنے والوں کو سمجھائیں، میں اپنے رہنمائوں سے بات کروں گا، جس پر اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں اس پر مشاورت کریں گے۔

**عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی، عمر ایوب**

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے عمل کو شفاف انداز سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

‏مذاکرات اچھی بات ہیں مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا، خواجہ آصف

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ہے، تاہم وزیر اطلاعات عطا تارڈ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تردید کی تھی۔

speaker national assembly

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

sardar ayaz sadiq