Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوڈیشل کمیشن: اسلام آبادہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے نام سامنے آگئے

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام تجویز کیے ہیں
شائع 12 دسمبر 2024 06:24pm

جوڈیشل کمیشن کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے نام سامنے آ گئے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام تجویز کیے ہیں، جن میں اعظم خان اور شاہ ارجمند شامل ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ کا نام تجویز کیا، جبکہ اسلام آباد بار کے ممبر ذوالفقار عباسی نے قمر سبزواری کا نام پیش کیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سلطان مظہر شیر خان کا نام تجویز کیا، اور رکن کمیشن روشن خورشید نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا نام پیش کیا۔

فاروق نائیک نے قمر سبزواری، عمراسلام خان، دانیال اعجاز، اور کاشف علی کے نام بھی تجویز کیے ہیں۔

paksitan

Islamabad High Court