Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
12 Rajab 1446  

شیخ وقاص اکرم نے سول نافرمانی کی اصل کہانی بتا دی

پہلے ملکی سطح پر کچھ نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2024 11:38pm

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سول نافرمانی اور پی ٹی آئی رہنمائوں کی اس ایشو پر تقسیم کی اصل کہانی بتا دی۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعا ت نے کہا کہ سول نافرمانی کا پہلا مرحلہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہوگا، پہلے مرحلے میں ان کو 15 سے 20 فیصد ترسیلات زر روکنے کے لیے کہا جائے گا۔

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی، عمر ایوب

شوکت یوسفزئی نے بھی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تردید کر دی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سول نافرمانی کے پہلے ملکی سطح پر کچھ نہیں کیا جائے گا، 15 دسمبر کو پشاور میں ہونے والی شہداء کانفرنس میں فیصلے کو فائنل کیا جائے گا۔

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)