Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

مغربی کنارے میں صیہونیوں کی بس پر اندھا دھند فائرنگ، 1 ہلاک کئی زخمی

اسرائیل سے صیہونی آبادکاروں کو نابلس لے جانے والی بس پر مغربی کنارے میں حملہ کیا گیا، رپورٹ
شائع 12 دسمبر 2024 02:39pm

اسرائیل کے مغربی کنارے میں صیہونی شہریوں کی بس پر مسلح نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل سے صیہونی آبادکاروں کو نابلس لے جانے والی بس پر مغربی کنارے میں حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نوجوان تھا جس نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

غاصب اسرائیل کے شدید حملوں میں شام کی اہم دفاعی تنصیبات تباہ

فائرنگ کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دس سالہ بچے نے دم توڑ دیا جب کہ متعدد زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے 3 کی حالت خطرے میں بتائی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے واقعے پر کہا کہ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگیا جس کا پیچھا کیا جا رہا ہے جب کہ یروشلم اور مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے درمیان ٹنل ملٹری چیک پوائنٹ کو بند کر دیا گیا۔

شام کی صورتِ حال امریکا و اسرائیل کی سازش کا نتیجہ ہے، علی خامنہ ای

اسرائیل کے لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ پر حملے تیز، مزید 100 فلسطینی شہید

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز حملہ آور کی گرفتاری کے لیے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں اور بیت المقدس کے علاقے کو گھیرے میں لے رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ نابلس کے مقدس مقام جانے والی بس نے پیشگی آگاہ نہیں کیا تھا ورنہ انھیں سیکیورٹی فراہم کی جاری یا اس سفر سے روک دیا جاتا۔

Israel

West Bank

Bus Firing

israelis

one dead

more injured