Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسٹمر سروس والوں کی ٹریننگ کیلئے گالیاں دینے والا روبوٹ تیار

مذکورہ روبوٹ آوازوں کو پہچاننے اور اس کا جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے، رپورٹ
شائع 12 دسمبر 2024 02:18pm

کسٹمر سروس کی سروس کے لیے سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو اسٹاف کی ٹریننگ کے وقت انہیں ڈانٹنے کیساتھ انہیں گالیاں بھی دے گا۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق روبوٹ کو خاص طور کسٹمر سروس کے کارکنوں پر غصہ کرنے اور چیخنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو سخت زبان کا استعمال کرتے ہوئے انہیں مشکل شکایات سے نمٹنے کی مشق کرنے میں مدد کرے گا۔

یہ سوشل روبوٹ امریکی کمپنی فرہٹ روبوٹکس اور آڈیرنگ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو لوگوں کی آوازوں کو پہچاننے اور اس کا جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے۔

چھوٹے روبوٹ نے 12 بڑے روبوٹس کو راتوں رات اغوا کرلیا، ویڈیو وائرل

اس کا مطلب ہے کہ یہ لوگوں کے موڈ پر ردعمل ظاہر کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ روبوٹ کو مزید تلخ زبان استعمال کرنے اور اور غصے دلانے جیسے پروگرام کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آنکھ مارنے والے بدتمیز روبوٹ نے میزبانوں کو پریشان کردیا

فرہٹ روبوٹکس کے ڈائریکٹر بزنس لوئس سیمونیڈس نے کہا کہ آپ کو روبوٹ سے اسی طرح گفتگو کرنے کے قابل ہونا چاہیے جیسا کہ آپ اپنے کسی دوست سے کرتے ہیں۔

Robot

customer service