اظہر مشوانی سمیت پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کیخلاف کارروائی شروع
سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے۔
نوٹسز ملزم صبغت اللہ ، محمد ارشد، عطا الرحمان، اظہر مشوانی، کومل آفریدی، عروسہ ندیم اور ایم علی ملک کو جاری کیے گئے۔
نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا، ملزمان نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا۔
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی۔
سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
Comments are closed on this story.