خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم میں سستے آٹے کی فراہمی کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں سستے آٹے کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
سبسڈائز آٹے کی فراہمی سے متعلق محکمہ خوراک ڈائریکٹریٹ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کرم کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاراچنار روڈ کی بندش کے باعث مارکیٹ میں آٹے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ کم ہو گیا، اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ کم ہونے سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ کرم کی فلور ملوں کو گندم جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، 20 کلوگرام آٹا کا تھیلا 1700 روپے جبکہ 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے پر دیا جائے گا۔
خط میں مزید کہا گیا کہ گندم کے اجرا اور آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار ڈپٹی کمشنر کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا، گندم کی ریلیز اور آٹے کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ہوگی۔
صوبائی وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ کرم میں آٹے کی قلت دور کریں گے، کرم میں غذائی بحران ختم کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے، آج سے کرم میں سبسدائز آٹے کی تقسیم شروع ہوگی
Comments are closed on this story.