Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے قبل ہی ایف بی آئی سربراہ مستعفی

کرسٹوفر نے ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات چھپانے کے کیس پر وفاقی تحقیقات میں مدد کی تھی
شائع 12 دسمبر 2024 08:32am

امریکی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کرسٹوفر رے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنھبالنے سے قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ کی جانب سے کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ کرسٹوفر نے ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات چھپانے کے کیس پر وفاقی تحقیقات میں مدد کی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹوفر رے نے ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

77 نوبیل انعام یافتگان نے ٹرمپ کیخلاف محاذ قائم کرلیا

خیال رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی طور پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرسٹوفر رے کی جگہ کاش پٹیل کو تعینات کرنا چاہتے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وفاداروں میں سے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے نامزدگی کے بعد کاش پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

عمرقید کے مجرم کی رہائی کے قوانین تبدیل، امارات کا بڑا فیصلہ

کرسٹوفر رے، جنہیں 2017 میں ٹرمپ کی جانب سے 10 سال کی مدت کے لیے نامزد کیا گیا تھا، انہیں اپنے دور حکومت کے دوران ریپبلیکنز کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ایف بی آئی کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کی گئی تھیں۔

Donald Trump

KASH PATEL

Christopher Wray

FBI Director