پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر
پاکستان سمیت عالمی سطح پر واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہے۔
ڈاؤن ڈیٹریکٹر کے مطابق ہزاروں صارفین کی جانب سے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکڑ کے مطابق نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 51 منٹ تک 23 ہزار سے زیادہ صارفین نے انسٹاگرام ، 51 ہزار سے زیادہ صارفین نے فیس بک اور 12ہزار سے زیادہ صارفین نے واٹس ایپ سروس کے حوالے مسائل کے بارے میں رپورٹ دی۔
واٹس ایپ استعمال کرنے صارفین میں سے 83 فیصد نے پیغامات بھیجنے میں مسائل کو رپورٹ کیا جب کہ 78 فیصد لوگوں نے انسٹاگرام موبائل ایپ میں مسائل کے حوالے سے بتایا۔
پی آئی ایکس 11 نے ان سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا کے نمائندے سے رد عمل جاننے کے لیے رابطہ کیا لیکن اس کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔