پی ٹی آئی اور اسپیکر قومی اسمبلی مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے پر تیار
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے پھر سے بحال ہوگئے ہیں ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کر کے مذاکرات کے باضابطہ آغاز پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کو باضابطہ آغاز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، اسد قیصر نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے تفیصلات کے بارے میں بھی پوچھا۔
پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات کے امکان روشن، حکومتی ذرائع کی تصدیق
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے ملاقات پر تاحال وقت کا تعین نہیں ہوسکا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سامنے بڑے مطالبات پیش کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے ایاز صادق کی جانب سے مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز قبول کر لی ہے۔
مذاکرات ہماری نہیں پاکستان کی ضرورت ہیں، علی محمد خان
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت کوئی قابل عمل چیز لائی تو مذاکرات ہوسکتے تھے، حکومت سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کی کمیٹی مذاکرات کیلیے تیار ہے، اس حوالے سے ہم نے سینئر لوگوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔