Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

غاصب اسرائیل کے شدید حملوں میں شام کی اہم دفاعی تنصیبات تباہ

نگران وزیراعظم محمد البشیر کی بیرون ملک موجود شامی شہریوں سے وطن واپسی کی اپیل
شائع 11 دسمبر 2024 09:49pm

شام کےخلاف اسرائیلی دہشت گردی انتہا کوپہنچ گئی،غاصب اسرائیل کے شدید حملوں میں شام کے اہم اوراسٹریٹیجک دفاعی تنصیبات مکمل تباہ ہوگئیں۔

غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ دو دنوں کے دوران شام کے تقریباً تمام فوجی اور حساس مراکز پر حملے کئے۔ ان حملوں کا مقصد شام کی فوجی اور اسٹریٹجک صلاحیت کو ختم کرنا تھا جن میں فضائی اڈے، فوجی تحقیقاتی مراکز، بحری تنصیبات اور اسلحے کے ذخائر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی طیاروں نے 2روزمیں480سے زائد حملے کئے ، شام کے بری ، حملوں میں بحری اور فضائی اڈے مکمل تباہ ہوگئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کی نئی حکومت کو دھمکی دی کہ ایران کو تنظیم نو کی اجازت دی تو طاقتور ردعمل دیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کے سترفیصد حصے پر مسلح باغی گروپ قابض ہوچکے ہیں ۔ صرف بیس فیصد علاقہ سیرین ڈیموکریٹک فورسزکے زیراثرہے۔ الاذقیہ اور طرطوس میں ابھی تک روسی فوجی اڈے قائم ہیں۔

نگران وزیراعظم محمد البشیر نے بیرون ملک موجود شامی شہریوں سے وطن واپسی کی اپیل کردی ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مطالبہ کیا نئی حکومت کوکیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنا چاہیے۔

Syria rebel offensive 2024

Israel target Syrian Airbases