Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر : پاکستانی پاسپورٹ بنوانے والے 4 افغان باشندے گرفتار

سہولت کاری میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایف آئی اے
شائع 11 دسمبر 2024 09:15pm

پاکستان میں افغان باشندوں کو مبینہ طور پر بھاری رقم کے عوض قومی شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ بنا کر دینے کا کام تاحال جاری ہے، سکھر میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے 4 افغان باشندوں سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ایف آئی اے سکھر کے پاسپورٹ آفس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ بنانے کے لیے آنے والے 4 افغان باشندوں کو دھر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق افغانیوں کو چند ٹکوں کی خاطر ب فارم اور پاکستانی شناختی کارڈ بنوا کر دینے کے لئے سہولت کاری کرنے والے 3 مقامی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق افغانی باشندوں اور ان کی سہولت کاری میں ملوث 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

FIA

پاکستان

sukker

Afghan citizens