Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

شام کی صورتِ حال امریکا و اسرائیل کی سازش کا نتیجہ ہے، علی خامنہ ای

ایک پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔ تہران میں تقریب سے ایرانی سپریم لیڈر کا خطاب
شائع 11 دسمبر 2024 06:05pm

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام کے واقعات دراصل امریکا اور اسرائیل کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں۔ تمام شواہد اِسی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں علی خامنہ ای نے کہا کہ جو کچھ بھی شام میں ہوا ہے وہ امریکا اور اسرائیل کی سازش ہے۔

درالحکومت تہران میں تقریب سے خطاب کے دوران ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ جتنے بھی شواہد ملے ہیں اُن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شام کے تمام واقعات کی پشت پر امریکا اور اسرائیل ہیں۔

علی خانہ ای کا کہنا تھا کہ شام کی صورتِ حال بدلنے میں اُس کے ایک پڑوسی ملک نے بھی کلیدی کردار ادا کیا تاہم تمام معاملات میں کمانڈ اینڈ کنٹرول تو امریکا اور اسرائیل کے پاس ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے شام کے پڑوسی ملک کا نام تو نہیں لیا تاہم سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق اُن کا اشارہ واضح طور پر ترکی کی طرف تھا۔

iran supreme leader

ALI KHAMINAEI

USA AND ISRAEL

REAL CULPRITS

NEIGHBOR ALSO INVOLVED