Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

مذاکرات کیلئے حکومت سے خود رابطہ، پی ٹی آئی اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے بھی ہٹ گئی

بیرسٹر گوہر نے اسمبلی فلور پرجوڈیشل کمیشن کی بات دہرادی
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2024 12:07am

حکومت اورتحریک انصاف میں دوریاں نزدیکیوں میں بدلنے لگی ہیں۔ فریقین میں مذاکرات کے لئے پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی مذاکرات کےلیے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا اور اس رابطے میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسد قیصر نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے تفیصلات کے بارے میں بھی پوچھا۔

ادھر بیرسٹر گوہر نے اسمبلی فلور پرجوڈیشل کمیشن کی بات دہرادی اور کہا کہ بہت ہوگیا اب نو مئی کی دھول بیٹھنی چاہیے۔

حکومت اورپی ٹی آئی میں مذاکرات کےلیے باضابطہ رابطے کے لیے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور حکومتی ذرائع نے بھی برف پگھلنے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نومئی اورچھبیس نومبرپرجوڈیشل کمیشن چاہتی ہے جس کے لیے حکومتی مذاکراتی کمیٹی بنادی جائے گی۔

دوسری جانب سلمان اکرم راجہ نے بھی مذاکرات پرآمادگی ظاہرکردی اور انہوں نے کہا کہ ذوالفقاربھٹو کی مثال ہمارے سامنے ہے، ہمیں آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔

شبلی فرازنے بھی مفاہمت کااشارہ دے دیا۔ صاحبزادہ حامدرضا معاملے پرکچھ نہ کہہ سکے مگرسب کہہ بھی گئے اور کہا کہ سب باتیں بتانے کی نہیں ہوتیں، وقت آنے پر بتائیں گے۔

پاکستان

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)