Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سردی کے ڈیرے، پہاڑوں پر برفباری، غذر میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں

لہہ میں درجہ حرارت منفی 13، اسکردو اور گوپس میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا
شائع 11 دسمبر 2024 09:46am

ملک میں خون جما دینے والی سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، پہاڑوں پر ہر طرف برف کی سفیدی چھائی ہوئی ہے، موسم ٹھنڈا ٹھار ہے ، غذر میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں جبکہ مالم جبہ، کالام، کاغان اور شوگران نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

کراچی میں سردہواؤں نے سردی بڑھادی، پارہ صبح سویرے 12 تک گرگیا، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرارت منفی 13، اسکردو اور گوپس میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا، کالام اور قلات میں منفی 6 ڈگری کی سردی پڑی جبکہ دیر اور مالم جبہ میں منفی 4 کی سردی پڑی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سردی کی لہر 15 دسمبر تک برقرار رہے گی، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

رواں موسم سرما میں معمول سے کم یا زیادہ بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک میں ٹھنڈ کو ٹاپ گیئرلگ گیا، کئی شہروں میں بادل برس پڑے، سردی بڑھنے کا امکان

گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور مزید برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا تاہم معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

Cold Weather

اسلام آباد

karachi weather

Rain

weather

rainy weather

snow fall

karachi cold weather