Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو طلاق دینے پر کتنے بھارتی روپے دیئے؟

کھلاڑی جوڑی کی شادی کو پوری دنیا میں شہرت بھی ملی تھی
شائع 10 دسمبر 2024 11:14pm

معروف بھارتی شخصیات کی شاہانہ طرز کی شادیاں پوری دنیا میں مشہور ہوئیں، تاہم کئی شادیاں علیحدگی پر ختم ہوئیں، ان کی طلاقیں بھی مہنگی ترین ثابت ہوئیں۔

معروف پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک اور ہندوستان کے شہرحیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی 2010 میں شادی ہوئی تھی، ان کی شادی کو پوری دنیا میں شہرت بھی ملی تھی ، سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کا بیٹا اذان بھی اپنی والدہ ثانیہ مرزا کے ساتھ رہائش پذیر ہے، رواں سال مشہور کھلاڑی جوڑی کی طلاق کے اعلان پر دونوں کے پرستاربھی کافی دکھی ہوئے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے طلاق دینے پر اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو 15 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے ہیں۔

اسی طرح بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا نے 2020 میں شادی کی تھی، لیکن رواں سال ان دونوں کی بھی علیحدگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کرکٹر پانڈیا نے تقریباً 94 کروڑ بھارتی روپے کے برابر اپنے 70 فیصد اثاثے نتاشا کو دیے۔ اس طرح یہ طلاق بھارت کی مہنگی ترین طلاق ثابت ہوئی۔

2012 میں بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے عائشہ مکھرجی سے شادی کی تھی، تاہم گذشتہ برس 2023 میں دونوں نے علیحدگی اختیارکرلی۔ شیکھر کو عائشہ کو 13 کروڑ بھارتی روپے ادا کرنے پڑے تھے۔

بالی ووڈ میں بھی کئی مہنگی طلاقیں ہوئیں، جن میں اداکار ہریتھک روشن، سوزین خان، فلمسٹار کرشمہ کپور اور سنجے کپور، نواب فیملی کے سیف علی خان اور امرتا سنگھ، عامر خان اور رینا دتہ، سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا بھی اسی صف میں شامل ہیں۔

india

پاکستان

Sania Mirza

SHOIAB MALIK