Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

سپریم کورٹ میں ای - حلف نامہ سسٹم اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی سہولت متعارف

اب وکلاء اور درخواست دہندگان لاہور رجسٹری سے اسلام آباد کیسز کی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں
شائع 10 دسمبر 2024 10:00pm

چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی ہدایات پر لاہور رجسٹری میں رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے ای-حلف نامہ سسٹم اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق ای-حلف نامہ سسٹم میں حلف نامے جمع کرانے کا آسان اور شفاف طریقہ ہے، جو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کم کرنے میں معاون ہوگا،کیس مینجمنٹ سسٹم سے فوری تصدیق شدہ کاپیاں حاصل کرنا ممکن ہوگا، وکلاء اور درخواست دہندگان لاہور رجسٹری سے اسلام آباد کیسز کی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

9 مئی توڑ پھوڑ کیس: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ کی عبوری ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی فیس 10 لاکھ روپے کرنے کے دعوؤں کی حقیقت

اعلامیہ کے مطابق نئے اقدامات سے دستاویزات کی ترسیل میں وقت اور تاخیرکا خاتمہ اوراس سے عدالتی نظام میں کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

Supreme Court