77 نوبیل انعام یافتگان نے ٹرمپ کیخلاف محاذ قائم کرلیا
77 نوبیل انعام یافتگان نے امریکی سینیٹ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیکرٹری صحت اور انسانی خدمات کے لیے منتخب ہونے والے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی نامزدگی کی مخالفت کی گئی ہے۔
طب، کیمیاء، طبیعیات اوراقتصادیات و دیگر مختلف میدان سے تعلق رکھنے والے77 نوبل انعام یافتہ ماہرین کے دستخط شدہ خط میں آر ایف کے جونیئر کی اسناد کی کمی اور ویکسین مخالف عقائد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا امریکا میں پیدا ہونے والے غیرملکیوں کی شہریت ختم کرنے کا اعلان
ماہرین نے خط میں لکھا ہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ریکارڈ کے پیش نظر انہیں ایچ ایچ ایس ڈپارٹمنٹ کا انچارج بنایا جانا عوام کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ خط پر دستخط کرنے والے ماہرین میں ڈریو ویس مین بھی شامل ہیں جنہیں ایم آر این اے ویکسین تیار کرنے میں تعاون کرنے پر 2023 میں میڈیسن کے شعبہ میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ ویکسین، کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت تھی۔
ماہرین نے لکھا کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کا کوئی طبی پس منظر نہیں ہے، انہوں نے مختلف مواقع پر ویکسین اور آٹزم کو جوڑنے والی سازشی تھیوریز کی حمایت کی ہے۔ حالیہ برسوں میں، انہوں نے کووڈ-19 ویکسین کے متعلق غلط معلومات پھیلائی تھیں۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جو بائیڈن سے ملاقات شیڈول
حال ہی میں رابرٹ ایف کنیڈی جونیئر نے بیان دیا ہے کہ اگر انہیں اس عہدے کیلئے منتخب کیا جاتا ہے تو وہ امریکا میں نلکے کے پانی سے فلورائیڈ کو نکالنے کی کوشش کریں گے، حالانکہ فلورائیڈ کو دانتوں کی خرابی کا باعث بننے والے بیکٹیریا کے خلاف مددگار تسلیم کیا جاتا ہے۔
ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب، کملا نے شکست تسلیم کرلی
خط میں سائنسدانوں نے زور دیا کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکی اسناد یا طب، سائنس، صحت عامہ، یا انتظامیہ میں متعلقہ تجربہ کی کمی کے علاوہ، وہ صحت کے تحفظ اور خسرہ اور پولیو کی ویکسین سمیت جان بچانے والی کئی ویکسینز کے مخالف رہے ہیں۔
نوبل انعام یافتہ ماہرین نے خط میں سینیٹ سے اپیل کی کہ وہ کنیڈی کی تقرری کے خلاف ووٹ دیں۔ واضح رہے کہ نامزدگی کے بعد سیکریٹری بننے کیلئے سینیٹ میں اکثریتی ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔
Comments are closed on this story.