Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پرامن احتجاج پر گولی چلانے کا حکم کیوں دیا؟عمر ایوب

بشری بی بی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں
شائع 10 دسمبر 2024 08:06pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بلیو ایریا میں ہمارے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی گئی، ہمارے لوگ شہید کیے گئے، ہم خاموش بیٹھنے والے نہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے معصوم لوگوں کو جیل میں رکھا گیا ہے، شہباز شریف نے پرامن احتجاج پر گولی چلانے کا حکم کیوں دیا؟ 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل کمیشن انکوائری کرائی جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ یہاں پر وفات پاجانے والوں ، شہید ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کروائی گئی ۔

پی ٹی آئی کا 15 دسمبر کو یوم شہداء منانے کا اعلان

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پختونخوں کے شناختی کارڈ چیک کرکے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے، بشری بی بی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے واپسی پر ہماری گاڑیوں کو روکا گیا، گاڑیوں کا کے پی کی حدود تک پیچھا گیا، کے پی میں رینجرز صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر کیسے آئی؟

عمران خان کی 9 مئی کی جوڈیشل تحقیقات کی درخواست سماعت کیلئے منظور

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے ملازمین کو ہری پور سے گرفتار کرکے ان کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Umar Ayoub