ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15 خوارج ہلاک، جوان شہید
خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا ہے،آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی میں 15 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عارف الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا، علاقے میں موجود کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ISPR
پاکستان
pakistan army
مقبول ترین
Comments are closed on this story.