ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو خوارج ہلاک، ایک زخمی
ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خوارجی ہلاک جبکہ...
ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خوارجی ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
ISPR
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.