Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

پنجاب کی خاتون وزیر عظمیٰ بخاری کے نام پر لوگوں سے بھاری رقم لینے کا انکشاف

تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا
شائع 09 دسمبر 2024 05:56pm

پنجاب کی خاتون صوبائی وزیرکے نام پر لوگوں سے بھاری رقم لینے کا انکشاف ہوا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم پکڑا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

صوبائی وزیر اطلاعات کی درخواست پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم برہان آصف نے صوبائی وزیر اطلاعات کا نام استعمال کرکے لوگوں سے رقم بٹور رہا تھا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم برہان نے ندیم اکبر نامی شہری سے 35 لاکھ روپے کا غبن کیا جس میں سے 14 لاکھ روپے اس نے صوبائی وزیر اطلاعات کے نام پر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق برہان آصف نے وزارت اطلاعات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے ، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

punjab

uzma bukhari

Punjab police