چائے کی پتی سے مشابہ چوہے مار دوا پینے سے 7 افراد کی طبیعت بگڑ گئی
2 خواتین اور 5 بچوں کو طبی امداد کی جارہی ہے۔
بارکھان: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں چائے کی پتی سے مشابہ چوہے مار دوا پینے کی وجہ سے 7 افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ واقعہ غلطی سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 5 بچوں کی طبیعت خراب ہوئی۔
متاثرہ افراد نے چائے کی پتی کی شکل والی چوہے مار دوا استعمال کر لی تھی، جس سے ان کی صحت متاثر ہوئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ افراد کی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.