Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد

حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کردی
شائع 09 دسمبر 2024 04:54pm

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کرلیا گیا۔ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کردی۔ آئی ایم ایف قیمتوں کے تعین کیلیے فری مارکیٹ کا خواہاں ہیں۔

گندم کی بوائی مکمل ہونے کے باوجود پہلی بار امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیاگیا۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو گنے اور گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے روکا تھا۔

آئی ایم ایف اجناس کی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کردار کی مخالف ہے۔ آئی ایم ایف قیمتوں کے تعین کیلیے فری مارکیٹ کا خواہاں ہیں۔

امدادی قیمت سے حکومت کسانوں کو انکی فصل کی کم سے کم قیمت کو یقینی بناتی تھی۔

پاکستان

wheat price

Wheat