Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
13 Ramadan 1446  

پنجاب میں 2 کم سن بچوں کی موت کا معمہ حل، قاتل کون نکلا؟

کمسن بچوں کی لاشیں دھان کی فصل سے ملی تھیں
شائع 09 دسمبر 2024 04:49pm

پنجاب میں 2 کم سن بچوں کی موت کا معمہ بالاخر حل ہو گیا، دونوں کے قتل میں سوتیلی ماں ملوث نکلی۔

کامونکی کے علاقے گھو ماں میں 2 ماہ قبل 2 کمسن بچوں کی لاشیں دھان کی فصل سے ملی تھی، پولیس نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے آخرکار قاتل کا سراغ لگا لیا۔

پولیس کے مطابق 9 سالہ وقاص اور7 سالہ امیرحمزہ پڑوسی و دوست تھے، جبکہ صفیہ اوریاسمین سوتنیں ہیں، صفیہ کو بیرون ملک مقیم شوہر عرفان ساتھ لے جانا چاہتا تھا، اس نے صفیہ کو لے پالک بچے وقاص کو چھوڑ کر اپنے پاس آنے کا کہا، تاہم صفیہ نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ شوہر عرفان نے پہلی بیوی یاسمین کو کہا کہ وہ دوسری بیوی صفیہ کے بچے کو مار دے، جس پر ملزمہ سوتن صفیہ کے بچے کو ساتھ لے گئی، ہمسائے کا بچہ بھی ان کے ساتھ چل دیا۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزمہ یاسمین نے دونوں بچوں کو فصل میں لے گئی اور دونوں کا گلا دبا کر مار دیا، علاقہ مکینوں کو بچوں کی لاشیں 2 روز بعد ملی تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کا شوہرعرفان بھی ڈکیت ہے، جواب بیرون ملک فرار ہے، ملزمہ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

punjab

Punjab police