Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
15 Rajab 1446  

قانونی پچیدگیوں کے باعث مدارس بل ایکٹ نہ بن سکا ، عطا تارڑ

ملک کی تمام جامعات وفاقی وزارت تعلیم سے وابستہ ہیں
شائع 09 دسمبر 2024 04:27pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانونی پچیدگیوں کے باعث ایکٹ نہیں بن سکا ہے، 2018 میں بھی تمام مدارس کو علما کی مشاورت سے مدارس کو قومی دھارے میں لایا گیا تھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کی تمام جامعات وفاقی وزارت تعلیم سے وابستہ ہیں ، دینی مدارس کے لیے بھی ایسا ہونا ضروری ہے ۔

ہم ریاست سے تصادم نہیں بلکہ مدارس کی رجسٹریشن چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم جز طلبہ ہیں، حکومت چاہتی ہے طلبہ کا نقصان نہ ہو، مدارس کے طلبہ سے کوئی امتیازی سلوک نہ ہو ، جب تک ہم حقیقت تسلیم نہیں کریں گے، مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔

مدارس بل پر حکومتی رابطے تیز، محسن نقوی کی وفاق المدارس کے سرپرست سے ملاقات

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن بل کی منظوری کے بعد جو بھی مدرسے سے فارغ ہوگا ، اسے ہر شعبہ زندگی میں تمام مواقع میسر کیسے آئیں گے۔

federal cabinet

Federal Minister