شام سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز، بابا وانگا کی پیشگوئی سچ ثابت ہونے لگی؟
بلغاریہ کی نابینا نجومی خاتون باباوانگا نے اپنی زندگی میں پیش گوئی کی تھی کہ جیسے ہی شام تباہ ہو گا مغرب اور مشرق کے درمیان ایک عظیم جنگ کا آغاز ہوجائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شام سے سامنے آنے والی خبروں کے بعد نابینا خاتون باباوانگا کی تیسری جنگ اعظم سے متعلق برسوں قبل کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے مرنے سے قبل کئی پیش گوئیاں کر رکھی ہیں، جن میں سے ایک شام کی تباہی سے متعلق بھی ہے۔
بابا وانگا کی سچ ہوتی پیش گوئیاں، 6 مہینے میں دنیا کی تباہی شروع ہونے والی ہے؟
ان کے پیش گوئیوں کے مطابق جیسے ہی شام تباہ ہوگا مغرب اور مشرق کے درمیان ایک عظیم جنگ ہو گی۔
بابا وانگا کے مطابق موسمِ بہار میں مشرق میں جنگ شروع ہو گی جو تیسری عالمی جنگ ہو گی، مشرق میں ہوئی جنگ مغرب کو تباہ کر دے گی۔
بابا وانگا کی پیش گوئیاں درست ثابت ہونے کی صورت میں آئندہ چند ماہ میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مریخ پر جنگ لڑی جائے گی، بابا وانگا کی مزید خوفناک پیشگوئیاں
اسی طرح بابا وانگا نے مرنے سے قبل گزشتہ سالوں کی طرح 2025ء کے حوالے سے بھی کچھ پیش گوئیاں کی تھیں، جن کے مطابق 2025ء میں یورپ میں تباہ کن جنگ ہو گی اور آبادی میں نمایاں کمی واقع ہوگی، زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس سے شروع ہو جائیگا۔
اس کے علاوہ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 2033 تک قطبی آئس کیپس (برف کے میدان) پگھلنا شروع ہو جائیں گے اور دنیا میں سمندر کی سطح بہت زایدہ بلند ہو جائے گی، اس کی وجہ سے کچھ شہروں کا وجود بھی ختم ہو سکتا ہے۔
بابا وانگا کی 2024 کے حوالے سے دو اہم پیشگوئیاں سچ ثابت ہوگئیں
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سال 2130 تک انسانوں کا ایلینز سے رابطہ قائم ہو جائے گا۔
بابا وانگا کے مطابق گلوبل وارمنگ کی وجہ سے 2170 میں ایک بڑی خشک سالی آئے گی اور اس طرح تباہی کی طرف بڑھنے والی زمین 3797 میں تباہ ہو جائے گی۔ لیکن تب تک کئی انسان دوسرے سیاروں تک پہنچ چکے ہوں گے۔
Comments are closed on this story.