جِن، سونا اور کالا جادو: بھارت میں ’جنات کی ماں‘ کے ہاتھوں قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ
کئی ماہ سے جنمّہ (جنات کی ماں) عبدالغفور نامی تاجر کے بھارتی ریاست کیرالہ میں واقع گھر پر کالے جادو کا عمل کرنے کے لیے جا رہی تھی،وا کہ غفور کی اہلیہ کمر کے درد اور ڈپریشن کا شکار تھی۔
جنّمہ نامی خاتون کا اصل نام شمینا ہے جو کالا جادو کرنے کی ماہر ہے جن کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غفور کے گھر آنا جانا لگا ہوا تھا۔ شمینہ کے گروپ میں اس کا شوہر عبید، اسفینا اور عائشہ شامل تھیں۔
شمینہ اور اس کے گروپ نے غفور کے گھر جانا شروع کیا، اور غفور سے کہا کہ وہ کالے علم کے ذریعے اس کی اہلیہ کا علاج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے عبدالغفور کو اس کا سونا دوگنا کرنے کا لالچ بھی دیا۔
شمینہ چھ ماہ تک غفور سے سونا لیتی رہی اور جب غفور نے اپنا سونا واپس کرنے کا مطالبہ شروع کیا تو شمینہ گینگ نے اسے موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ بنایا۔
یوٹیوب سے سیکھ کر کالا جادو کرنے کیلئے سر کاٹنے والے چار افراد گرفتار
13 اپریل 2023 کی رات کو جنّمہ گینگ نے غفور کے گھر کالے جادو کا ماحول بنایا، انہوں نے کالے جادو سے غفور کو اپنے قابو میں کیا، اس دوران تاجر کے تمام رشتہ دار گھر سے باہر تھے، جنّمہ اور اس کے ساتھی نے عبدالغفور کو بتایا کہ انہیں بھی کچھ رسومات سے گزرنا پڑے گا جو ان کے پاس ”جنوں کو نکالنے“ کی کوششوں کے حصے کے طور پر ہے۔
اس دوران عبدالغفور کو یقین ہو گیا کہ یہ لوگ اس کی اہلیہ کی تکلیف کا سبب ہیں اور ان کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ تاہم، کافی دیر ہوچکی تھی، انہوں نے تاجر کے سر کو ایک موٹے کپڑے سے ڈھانپ کر اس کا سر دیوار سے کئی بار مارا۔ اگلے روز جب عبدالغفور کے اہلخانہ گھر پہنچے تو انہوں نے اسے مردہ پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شمینہ جسے جنّمہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس کے گروپ نے مبینہ طور پر غفور کو قتل کیا۔ انہوں نے اس سے بہت سا سونا لے لیا تھا، اور اپنے جرم کو چھپانے کے لیے ”کالے جادو“ کی رسومات ادا کرنے کا بہانہ استعمال کیا۔
اسکول کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے دوسری جماعت کے طالبعلم کی بلی چڑھا دی گئی
جمعرات کو پولیس نے شمینہ، اس کے شوہر عبید، اسفینا اور عائشہ کو گرفتار کیا جن پر قتل میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام ہے۔ عائشہ پر ثبوت چھپانے میں مدد کا الزام عائد کیا۔
عبدالغفور کی شمینہ سے اسفینا کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی، جو پوچا کڈ، کاسرگوڈ میں قریب ہی مقیم تھی۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق شمینہ نے غفور سے بڑی مقدار میں (تقریباً 4,768 گرام) سونا لیا اور اسے دوگنا کرنے کا وعدہ کیا۔ غفور نے اس سونے میں سے کچھ دوسروں سے ادھار لیا تھا۔
ماہرین نے پالتو جانوروں کو جنات اور شیاطین دکھنے کی نشانیاں بتا دیں
عبدالغفور کا جس وقت قتل ہوا ان دنوں رمضان کا مہینہ جاری تھا۔
غفور کی موت کے بعد دوستوں اور رشتہ داروں نے اس کے گھر والوں کو بتایا کہ غفور نے ان سے سونا ادھار لیا تھا۔ جب اہلخانہ نے گھر کی تلاشی لی تو سونا کہیں نہیں ملا جس کے بعد اس کے دوستوں میں شک پیدا ہوگیا۔
جنات سے گفتگو کا دعویٰ کرنے والی شہزادی نے روحانی پیشوا سے شادی کرلی
27 اپریل کو پولیس نے غفور کی قبر کھود کر لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ اس کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں، جس کی وجہ سے پولیس نے مکمل تفتیش کا آغاز کیا۔ مئی میں اس کیس کی مزید تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
پولیس تفتیش سے معلوم ہوا کہ جنّمہ گینگ نے سونا شہر کے مختلف جیولرز کو فروخت کردیا تھا۔ اب تک پولیس نے 29 تولہ سونا برآمد کیا ہے اور باقی کی تلاش کے لیے گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کا ارادہ کیا۔
چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات عائد کئے گئے جن میں توڑ پھوڑ، قتل، ڈکیتی اور شواہد کو تباہ کرنا شامل ہے۔ ان پر جعلی طبی علاج سے متعلق قوانین کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
Comments are closed on this story.