Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
04 Shawwal 1446  

خفیہ اقلیتی فرقہ جس نے شام پر 50 سال حکمرانی کی

شام میں علوی فرقے سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے، رپورٹ
شائع 09 دسمبر 2024 11:23am
تصویر بشکریہ: بی بی سی
تصویر بشکریہ: بی بی سی

شامی دارالحکومت دمشق پر اتوار کے روز باغی عسکریت پسند گروہ ’ہیئت تحریر الشام‘ کے قبضے کے بعد جہاں بشار الاسد کے 24 سالہاقتدار کا سورج غروب ہوا وہیں ملک میں مقیم علوی فرقے کی سکیورٹی سے متعلق خدشات نے بھی جنم لیا۔

رپورٹ کے مطابق بشار الاسد اور اُن کے والد کا تعلق علوی فرقے سے تھا۔ شام میں علوی فرقے کی لگ بھگ 50 برس تک حکمرانی قائم رہی جن کے عقائد کے بارے میں زیادہ معلومات بھی موجود نہیں۔

سنیچر کی شام صدر بشار الاسد کی علوی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے باغی فوجیوں کے حمص کے قبضے کے بعد بڑی تعداد میں شہر چھوڑنا شروع کر دیا تھا۔ اس دوران سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں شہر سے باہر نکلنے کی منتظر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

لگژری گاڑیاں، مہنگے کپڑے، بشار الاسد کے محل میں داخل ہونے والوں کے مزے آگئے

شام میں اب آگے کیا ہوگا، 3 متوقع منظرنامے سامنے آگئے

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام میں علوی فرقے سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے تاہم اس کے باوجود گذشتہ 50 سالوں سے یہ ایک سُنی اکثریتی ملک پر حکمرانی کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شام میں علوی برادری ملک کے بحیرۂ روم کے ساتھ جڑی ساحلی پٹی کے ساتھ آباد ہیں۔ ان کی اکثریت ساحلی شہروں لاذقیہ اور طرطوس میں رہتی ہے اور یہ شمال میں ترک سرحد کی جانب پھیل جاتی ہے۔ ان کی کچھ تعداد ترکی کے صوبہ حطائی اور لبنان کے جنوب اور شمال میں بھی موجود ہے۔

باغیوں کے قبضے کے بعد شامی فٹ بال ٹیم کے یونیفارم میں بڑی تبدیلی

سنہ 1970 کی فوجی بغاوت، جس کی سربراہی بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کر رہے تھے، کے نتیجے میں علویوں نے شام کے اہم اداروں اور سکیورٹی کے محکموں میں اپنی اجارہ داری قائم کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علوی فرقے نے شام میں کئی برسوں تک صلیبیوں کے مظالم برداشت کیے جس کے بعد انہوں نے شام کی فوج میں جگہ بنائی۔

علوی فرقے سے متعلق ایک اور دلچسپ راز سامنے آیا وہ یہ کہ اس فرقے میں کرسمس کا تہوار بھی زور و شور سے منایا جاتا ہے ساتھ ہی دین زرتشتی کا نیا سال بھی۔

بشار حکومت کے خاتمے پر رہائی، 18 سال کا لڑکا 57 سال کی عمر میں جیل سے باہر آیا

علوی کے معنی حضرت علی کے پیروکار کے ہیں۔ شیعہ فرقے میں پیغمبرِ اسلام کے داماد حضرت علی کی تعظیم کی جاتی ہے اور علوی فرقے کی طرح یہ عقیدہ موجود ہے کہ پیغمبرِ اسلام کے بعد انھیں ہی پہلا امام ہونا چاہیے تھا۔

تاہم علوی فرقے کے حوالے سے یہ تاثر عام ہے کہ یہ لوگ حضرت علی کو خدا کے بعد قابل تعظیم سمجھتے ہیں،مگر اسی وجہ سے اکثر سنی مسلمان انھیں ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تاہم کچھ سکالرز کا ماننا ہے کہ علوی کے عقائد کے حوالے سے اس نوعیت کے تاثرات بے بنیاد ہیں۔

Syria

Bashar Al Asad

Syria rebel offensive 2024

alvi firqa

50 years Governance

alawites