بندروں کی کیلے کے پیچھے لڑائی نے بھارت کا ریلوے نظام درہم برہم کر دیا
بھارت کے شہر بہار میں ایک ٹرین اسٹیشن پر دو بندروں کی لڑائی نے ریلوے نظام درہم برہم کردیا۔ دو بندر آپس میں لڑ پڑے، جس کے باعث ٹرینوں کو چلانے سے روک دیا گیا۔ اسٹیشن پر انتظار کرنے والے لوگ اس غیر متوقع واقعے سے حیران اور محظوظ بھی ہوئے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو بندروں میں ایک کیلے کو لے کر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 کے قریب جھگڑا ہوگیا۔ ایک بندر نے دوسرے بندر پر ربڑ کا ٹکڑا پھینکا جو ریلوے نظام چلانے والے تار کو جا لگا۔
ایسٹ سنٹرل ریلوے کی چیف پبلک ریلیشن آفیسر شرسوتی چندرا نے بتایا کہ تار میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی اور پورا ریلوے نظام متاثر ہوگیا۔
ٹیکس کٹوتی کیوں کی؟ صارف مشتعل، بینک مینجر کی پٹائی کردی
گوگل میپ قابلِ اعتماد نہیں رہا؟ ایک اور فیملی بھٹک کر گھنے جنگل میں جا پھنسی
رپورٹ میں کہا گیا کہ اوور ہیڈ سامان بنانے والی ایک ٹیم نے فوری طور پر مسئلہ حل کیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ اسٹیشن کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ نے تار کی مرمت کی اور سروس دوبارہ شروع ہوگئی۔ بجلی بحال ہونے کے بعد صبح 9:30 بجے کے قریب ٹرین سروس دوبارہ شروع ہوئی۔ اس مسئلے کی وجہ سے تقریباً 30 منٹ تک کئی لائنوں تک بجلی بند ہو گئی۔
کتوں کی انسان سے وفاداری کب شروع ہوئی؟ حیرت انگیز انکشاف
اب اللہ بولے گا تو؟ بھارتی غنڈے کا مسلمان بچوں پر چپل سے تشدد
اسٹیشن پر موجود عہدیداروں نے بتایا کہ واقعے کے دوران کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور خرابی کو ٹھیک کر کے نظام کو بحال کر دیا ہے۔
Comments are closed on this story.