عشروں سے مسلط 2 کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، بیرسٹر سیف
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عشروں سے مسلط 2 کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، یہ 2 خاندان حکمرانی پاکستان میں جبکہ جائیدادیں باہر بناتے ہیں۔
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج کا دن کرپشن سے پاک پاکستان کی تجدید عہد کا دن ہے، آج کے دن ملک پر مسلط 2 کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہوگا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک پر عشروں سے مسلط یہ 2 کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، یہ 2 خاندان حکمرانی پاکستان میں جبکہ جائیدادیں باہر بناتے ہیں، ایک خاندان نے برطانیہ میں جائیدادیں بنائیں جبکہ دوسرے نے سوئس بینک بھر دیے، ملک پیچھے جارہا ہے جبکہ ان کی جائیدادیں بڑھتی جارہی ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ خاندانوں کی کرپشن کو لگام دینے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جعلی مقدمات میں پابند سلاسل کیا گیا ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور حقیقی آزادی عمران خان کا وژن ہے، ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا پانے کے لیے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا۔
Comments are closed on this story.