ہری مرج سے ہونٹ خوبصورت بنانے والی خاتون نے صارفین کو مرچیں لگا دیں
انٹرنیٹ پر عجیب و غریب ٹرینڈ وائرل ہونے میں دیر نہیں لگتی، کئی سوشل میڈیا انفلوئینسز اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کی ویڈیو میں کچھ ایسا الگ ہو جس پر لوگ تبصرے کرنے پر مجبور ہوجائیں۔
جیسا کہ بیوٹی ہیکس کے ٹرینڈ سب سے زیادہ سوشل میڈیا پر مبقول رہتے ہیں جنہیں لوگ دیکھنا اور انہیں اپنانا پسند کرتے ہیں۔
مگر اب ایک ایسا بیوٹی ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس نے صارفین کے ہوش اڑا دیے تو بعض نے تو غم و غصے کا بھی اظہار کر دیا۔
موسم سرما میں صحت مند جلد کے چند آزمودہ ٹوٹکے
دہلی سے تعلق رکھنے والی خاتون انفلوئنسر نے ایک بیوٹی ہیک مداحوں کے ساتھ شئیر کیا جس میں انہیں ہر مرچ سے ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کے لیے ان پر گھسائی کرتے دیکھا گیا۔ اس ٹرینڈ کا نام ’Chilli Lip Plumper‘ رکھا گیا ہے۔
شبہنگی آنند نامی خاتون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ کیا آپ یہ آزمانا چاہیں گے؟
خاتون کی ویڈیو کو 22 ملین سے زائد افراد نے دیکھا، شبہنگی آنند ہری مرچ کو درمیان سے کاٹ کر اپنے ہونٹوں پر استعمال کرتی ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے خاتون کو آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے لکھا کہ خوبصورتی کے لیے ایسا طریقہ اپنانا ایک پاگل پن ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ یہ انٹرنیٹ پر سب سے احمقانہ مواد ہے۔
اس سے قبل بھی اس طرح کے اور مختلف طریقے (بیوٹی ہیکس) سوشل میڈیا انفلوئینسر کی جانب سے آزمائے جا چکے ہیں۔