معروف ہالی ووڈ ریپرز کے خلاف 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ دائر
ہالی ووڈ کے معروف گلوکار اور ریپرز جے زی اور شان ’ڈِڈی‘ کومبس کے خلاف ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمہ سامنے آیا ہے۔
این بی سی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ ابتدائی طور پر اکتوبر میں نیویارک میں دائر کیا گیا تھا، جس میں شان ’ڈیڈی‘ کومبس کے ساتھ جے زی (شان کارٹر) کا نام بھی شامل ہے۔
شان کارٹر عرف جے زی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں اپنے خلاف ان الزامات کو ’گھناؤنا‘ قرار دیا۔
مقدمے کی مدعی کین نے اپنے وکیل ٹونی بزبی کے ذریعے دائر مقدمے میں واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔
اداکارہ مہر بانو کو بولڈ ڈانس ویڈیو پر سخت تنقید کا سامنا
اینا کین نے مقدمے میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے سن 2000 میں مبینہ طور پر ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے، جو کہ پارٹی میں داخل ہونے کے لیے ایک رازداری کا معاہدہ تھا۔
اینا کین نے دعویٰ کیا کہ جس گھر میں وہ پہنچی تھیں وہ چرس اور کوکین استعمال کرنے والی مشہور شخصیات سے بھرا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایک مشروب پیش کیا گیا جسے پینے کے بعد میرا سر ہلکا ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ لیٹنے اور آرام کرنے کے لیے ایک کمرے میں گئیں تو کومبس اور کارٹر کمرے میں آئے اور باری باری ان کے ساتھ زیادتی کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک خاتون دوست اس حملے کی گواہ تھیں۔
جے زی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں ٹونی بزبی کی طرف سے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
انہوں نے لکھا، ’یہ الزامات اس قدر گھناؤنی نوعیت کے ہیں کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں فوجداری شکایت درج کریں، نہ کہ دیوانی!‘۔
جے زی کی شادی معروف ہالی ووڈ گلوکارہ بیونسے سے ہوئی ہے اور وہ تین بچوں کے باپ ہیں۔
سلمان خان اسٹیج پر جانے سے پہلے کیا احتیاط کرتے ہیں؟ انکشاف کردیا
انہوں نے مزید لکھا کہ ان الزامات کے بعد ان کا خاندان دل شکستہ ہے۔
شان ’ڈڈی‘ کومبس کے نمائندوں نے اس مقدمے کو ’بے شرم پبلسٹی اسٹنٹ‘ قرار دیا۔
Comments are closed on this story.