Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

باغی کمانڈر کا سجدہ شکر، جنگجوؤں کو سرکاری اداروں سے دور رہنے کا حکم

دمشق دورے پر عوام کے ساتھ سیلفیاں
شائع 09 دسمبر 2024 08:09am

باغی کمانڈر محمد الجولانی نے جنگجوؤں کو شام کے سرکاری اداروں سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔

محمد ا؛لجولانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شام بشارالاسد کے تاریک دور سے آزاد ہوگیا ہے، ہم شہریوں کو تحفظ فراہم کریں گے۔

بشارالاسد اپنی فیملی کے ساتھ ماسکو پہنچ گئے

باغی کمانڈر نے جنگجوؤں کو جشن کے دوران فائرنگ کرنے سے بھی روک دیا۔

محمد الجولانی کی دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سجدے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا کریڈٹ اسرائیل نے مانگ لیا

کمانڈر نے دمشق کے مختلف حصوں کا پیدل دورہ کیا اور لوگوں سے گھل مل گئے۔ عوام نے کمانڈر کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

Muhammad Al Julani

Rebel Commander

Syria rebel offensive 2024