Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشار الاسد کے فرار کے بعد ان کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو وائرل

مختصر دورانیے کی ویڈیو ایک گیراج کی ہے جہاں قطاروں میں بیش قیمتی گاڑیوں کو کھڑا دیکھا جا سکتا ہے
شائع 08 دسمبر 2024 08:49pm

شام میں طویل عرصے اقتدار میں رہنے والے بشار الاسد کے زیراستعمال اشیاء جیسے ملبوسات، ہینڈ بیگز، سوٹ کیس، پرفیوم کی بوتلیں اور ملبوسات کی تصاویر سامنے آئیں ہیں اس لے علاوہ اورسوشل میڈیا پر لگژری گاڑیوں کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہیں۔

شام میں طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے والے صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے اور اپوزیشن فورسز کے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سوشل میڈیا پر بشار الاسد کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

بشارالاسد ملک سے فرار، باغی فوجیوں نے دمشق پر قبضہ کرلیا

شام حکومت گرانے والے ’حیات تحریر الشام‘ کے سربراہ ابو محمد الجولانی کون ہیں؟

بشارالاسد نے فرار سے پہلے وزیراعظم کو کیسے پھنسایا؟

مختصر دورانیے کی ویڈیو ایک گیراج کی ہے جہاں قطاروں میں بیش قیمتی لگژری گاڑیاں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن فورسز کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد بشار الاسد شام چھوڑ کر کسی نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے جن کا طیارہ طیارہ مبینہ طور پر روس جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا جس کے بعد ان کی حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Syria

bashar al assad

Syria rebel offensive 2024