عمران سے روحانی بات چیت، بشریٰ بی بی کہتی ہیں میں ہوں حقیقی وزیراعلیٰ، گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں میں صوبے کی حقیقی وزیراعلیٰ ہوں، تو میرے لئے علی امین گنڈاپور سے زیادہ ان کی بات معنی رکھتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں جھوٹے ہیں، ایک نے حلف لیا تھا کہ میں جب تک بانی چیئرمین کو واپس نہیں لاؤں گا واپس نہیں آؤں گا، انہوں نے شاید بشریٰ بی بی کو بانی چیئرمین سمجھ لیا تھا جو انہیں واپس ساتھ لے گئے، دوسری نے پختونوں سے حلف لیا کہ آپ بڑے بہادر لوگ ہو میدان چھوڑ کر نہیں بھاگتے، پھر بجلی بجھا کر بھاگ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کنٹینر کو آگ وزیراعلیٰ صاحب کے حواریوں نے خود لگائی ہے کیونکہ وزیراعلیٰ کے ساتھ اپنی سکیورٹی ہوتی ہے، 1500 ایف آر پی پولیس کے اہلکار ساتھ تھے، تو جب آگ لگ رہی تھی وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کہاں تھی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کبھی کوئی لیڈر نہیں پکڑا جاتا، ورکر ہی پکڑے جاتے ہیں، پنجاب کے جتنے بڑے لیڈر ہیں ان سب نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پناہ لی ہوئی ہے، وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتنے ہی نظریاتی ہیں جتنے ماضی میں اپنی پارٹیوں کے ساتھ تھے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کے 14 دسمبر سے پہلے فیض حمید کے خلاف کارروائی کے بیان پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’آج کل اسلام آباد کے سرکس میں فیصل واوڈا ہی باخبر ہیں، ماضی میں ایک اور صاحب تھے جو چلہ کرنے گئے تھے اور چلے پر لمبے ہوگئے‘۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کو آپ سرکاری ملازم سمجھیں، وہ بیچارہ نوکری کر رہا ہے، وہ نظریاتی آدمی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں بطور گورنر خیبرپختونخوا بشریٰ بی بی جو ڈی فیکٹو (حقیقی) وزیر اعلیٰ ہیں ہماری اس کی بات کو زیادہ توجہ دوں گا، آج کل صوبہ تو وہ چلا رہی ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بشریٰ بی بی ڈائریکٹ عمران خان کے صاحب رابطے ہیں، یونکہ ان کو جو پیغامات ملے کچھ چیزیں ملیں، کیونکہ وہ کہتی ہیں کہ میرا ان کے ساتھ روحانی طور پر تعلق ہے اور عمل وغیرہ پتا نہیں کیا کیا، میں ہوں ڈی فیکٹو سی ایم‘۔
Comments are closed on this story.