Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکی میں قونصل خانے سے شامی پرچم اتار دیا گیا

ترکی میں بشار الاسد کی اقتدار سے علیحدگی کی خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے
شائع 08 دسمبر 2024 06:54pm

دمشق پر حزب اختلاف کے قبضے کے بعد ایک اہم پیش رفت ترکی میں سامنے آئی ہے، جہاں شام قونصل خانے سے شامی قومی پرچم ہٹا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو میں قونصل خانے کی بالکونی سے شامی پرچم کو اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کی جگہ ایک نیا جھنڈا، جسے شامی اپوزیشن استعمال کرتی ہے، اس کو لہرا دیا گیا ہے۔

یہ علامتی عمل شام میں بدلتی ہوئی سیاسی طاقت کی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول کے ضلع فتح میں بھی شامی باغیوں کی کامیابی کا جشن منایا گیا، جہاں شامی تارکین وطن کی ایک بڑی کمیونٹی مقیم ہے۔ لوگ بشار الاسد کی اقتدار سے علیحدگی کی خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

دوسری جانب شامی صدر بشارالاسد کی روانگی سے متعلق متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ شامی صدر کا طیارہ جو روس جا رہا تھا سفر کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع بتاتے ہیں کہ اپوزیشن فورسز کے دمشق میں داخل ہونے سے پہلے ہی صدر اسد شام سے نکل چکے تھے اور مبینہ طور پر ایک طیارے میں نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے تھے۔

Turkey

syria war

Syrian Embassy

Syria rebel offensive 2024