Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مدارس رجسٹریشن پر علامہ طاہر اشرفی مولانا فضل الرحمان کے سامنے آگئے

مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے، انہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہیئے، سربراہ پاکستان علما کونسل
شائع 08 دسمبر 2024 12:19pm

پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے ، انہیں وزارت تعلیم سے ہی منسلک ہونا چاہیئے۔

سربراہ پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا ایک متفقہ معاہدہ ہوا، 2019 میں معاہدے کے لیے بہت سی میٹنگ ہوئی تھیں اور تمام پہلوؤں کو دیکھا گیا تھا، یہ بڑی عجیب بات ہے آپ کہتے ہیں مدارس کا الحاق وزارت صنعت کے ساتھ کریں، وزارت تعلیم کے ساتھ نہ کریں، اس معاہدے پر بہت وقت لگا، شفقت محمود اور دیگر بڑی شخصیات کا اہم کردار تھا۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کے 15بورڈز میں سے 10ایک طرف کھڑے ہیں، اب تک 18ہزار مدارس کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، اب آپ کہتے ہیں نظام کو بدلیں، روز معاہدہ کریں اور روز نظام بدلیں ایسے تو یہ کھیل بن جائے گا۔

اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کا 2019 کا معاہدہ سامنے آگیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہونے چاہئیں ناکہ وزارت صنعت کے ساتھ، لاکھوں کی تعداد میں طلبا مدارس میں پڑھ رہے ہیں، مدارس کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔

سربراہ پاکستان علما کونسل نے کہا کہ مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے تو انہیں وزارت تعلیم سے منسلک ہونا چاہیے، اگر کسی مدارس کو وزارت صنعت کے ساتھ جانا ہے تو چلا جائے۔

حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیئے، مدارس کے مستقبل کو سیاسی مقاصد کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔

Fazal ur Rehman

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

Tahir Mehmood Ashrafi

allama tahir ashrafi

Madarsa Education Act

Madaris Registration Bill

ittehad tanzeem madaris