Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی پر چیئرمین پی سی بی کو اہم فیصلوں کا اختیار دے دیا

شہباز شریف اور محسن نقوی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی
شائع 08 دسمبر 2024 01:23pm

وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اہم فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو ہدایات دیں کہ کس معاملے پر ڈٹ جانا ہے اور کس پر لچک دکھانی ہے، جس پر محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ فیصلے میں سبز ہلالی پرچم سربلند ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے میں وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا، ہائیبرڈ فارمولہ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا پیشرفت پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

چیمپئنز ٹرافی: ’پاکستان کے مطالبات پر جواب نہ آنے پر بیٹھک کا کوئی فائدہ نہیں‘، اجلاس ایک بار پھر ملتوی

چیمپئنزٹرافی پر ڈیڈ لاک برقرار، آئی سی سی نے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کو دو روز کا مزید وقت دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، انشاء اللہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ممکنہ شیڈول اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کل کوئی میٹنگ نہیں ہوسکی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات حل ہونے کے بعد ہی شیڈول جاری کرنا ممکن ہوگا تاہم ضرورت پڑنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگ بُلا سکتا ہے۔

PCB

Champions Trophy

PM Shehbaz Sharif

mohsin naqvi

champions trophy 2025

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

pakistan host champions trophy

CHAMPIONS TROPHY CRISIS