Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

ملک میں ٹھنڈ کو ٹاپ گیئرلگ گیا، کئی شہروں میں بادل برس پڑے، سردی بڑھنے کا امکان

اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی
شائع 08 دسمبر 2024 09:11am

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

ملک میں ٹھنڈ کو ٹاپ گیئر لگ گیا، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل برس پڑے، پہاڑوں میں برفباری سے ہرطرف سفیدی چھاگئی۔

شمالی بلوچستان میں بھی پارہ نیچے گرگیا، سردی مزید خون جمائے گی، گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی لہہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسکردو میں منفی 9، قلات میں منفی 7، کوئٹہ منفی 2 اور مالم جبہ میں منفی ایک تک پارہ گرا۔

محکمہ موسمیات نے آج بیشترعلاقوں میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

ملک میں بارش اور برفباری نے ٹھنڈ مزید بڑھادی، کراچی میں سرد ہواؤں کا راج

بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

کراچی میں پارہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ادھر کراچی میں صبح سویرے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، آج سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ لوگوں نے گرم ملبوسات پہننا شروع کردیے۔

صوبہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

پاکستان کے آلودہ شہروں میں پشاور کا آج بھی پہلا نمبر

دوسری جانب پاکستان کے آلودہ شہروں میں پشاور کا آج بھی پہلا نمبر ہے، جہاں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 350 تک پہنچ گیا جبکہ لاہور کا دوسرا نمبر ہے جہاں اے کیو آئی 174 ریکارڈ کیا گیا۔

Cold Weather

karachi weather

Met Office

weather

weather update

rainy weather

Rain prediction

snow fall

karachi weather today