بڑی خرابی کا انکشاف، ہونڈا نے 2 لاکھ گاڑیاں واپس منگوالیں
ہونڈا نے فیول سسٹم میں خرابی کے باعث 2 لاکھ مخصوص گاڑیاں واپس منگوالی ہیں۔ یہ اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز ہیں۔ ری چیک اپ میں خرابی کا پتا چلا تھا۔
فیول سسٹم میں خرابی گاڑی میں آگ لگنے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ یہ ری کال 2023 اور 2024 پاسپورٹ اور ہونڈا پائلٹ ایس یو وی سے متعلق ہے۔
اگر گاڑی کی بیٹری کمزور ہے اور اسٹارٹ نہیں ہورہی تو کیا کریں؟
کمپنی نے ری چیک اپ میں دیکھا کہ مینوفیکچرنگ کے عمل میں فیول فلنگ سسٹم میں چند ایک اجزا درست طریقے سے نصب نہیں کیے گئے۔ حادثے کی صورت میں یہ اجزا الگ ہوکر فیول کے لیک ہونے کا ذریعہ بن سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں آگ بھی لگ سکتی ہے۔
گاڑی میں کون سی چیزیں گرمی میں خطرناک ہوسکتی ہیں؟
یہ اشو مئی 2024 میں سامنے آیا تھا جب ہونڈا کے ایک ڈیلر نے وارنٹی کلیم کیا۔ ہونڈا کو اپنے ویئر ہاؤس میں موجود بہت سی گاڑیوں میں بھی یہی فالٹ تھا۔
کمپنی نے فیصلہ کیا کہ رسمی ری کال کیا جائے تاکہ گاڑیوں کا فیول فلنگ سسٹم درست کیا جاسکے۔ کمپنی جنوری سے گاڑیوں کے مالکان کو باضابطہ مطلع کرے گی تاکہ وہ اپنی گاڑیوں کا فیول سسٹم درست کروالیں۔
Comments are closed on this story.